زویا ناصر نے اننت امبانی کی شادی پر کڑی تنقید کردی
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے بھارت کے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر کڑی تنقید کی ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ زویا ناصر نے لکھا کہ ’میں نے دولت دکھانے کا ایسا بیہودہ طریقہ پہلے کبھی نہیں […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے بھارت کے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر کڑی تنقید کی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ زویا ناصر نے لکھا کہ ’میں نے دولت دکھانے کا ایسا بیہودہ طریقہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم مانتے ہیں کہ آپ نے محنت سے پیسہ کمایا ہے اور آپ اپنی خوشیوں پر پیسہ لگا کر پوری دنیا کو دکھانا بھی چاہتے ہیں لیکن میرے نزدیک یہ صرف بیٹے کی خوشی نہیں بلکہ کوئی اور ہی کہانی ہے۔
واضح رہے کہ اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے لیکن ان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔
اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سمیت کئی نامور شخصیات شرکت کررہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 29 جون کو ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ انتیلیا میں پوجا کی ایک نسبتاً چھوٹی تقریب سے ہوا، جبکہ جولائی کی پہلی تاریخ سے ہی پری ویڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟