پاکستان کو اس مقام پر لے جائیں گے جس کا خواب معماروں نے دیکھا تھا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس مقام پر لے جائیں گے جس کا خواب معماروں نے دیکھا تھا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو ودیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان […]
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس مقام پر لے جائیں گے جس کا خواب معماروں نے دیکھا تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو ودیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے آپ کے تعاون کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اتحادیوں کا تعاون تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، دعا ہے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے یہ اتحاد مبارک ثابت ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے آئندہ عیدالفطر پر پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط اور مستحکم ہو۔
اس سے قبل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بعد عید اللہ تعالی کا اپنے مومنین کیلئے تحفہ ہے، عید معاشرے میں خوشحالی کیلئے رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے۔ عید اپنے کمزور بہن بھائیوں کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں، ملکی سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت پر ماموربہادر سپوتوں کو سلام کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں اور کشمیریوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟