اظہر علی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی، بابر نے فیملی اور دوستوں کے ساتھ عید منائی
عید کے پرمسرت موقع پر قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی مداحوں کو عید کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی عید کے موقع پر بھی فلسطینیوں کو نہیں بھولے اور اظہار یکجہتی کے لیے بیٹوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، اظہر علی اور ان […]
عید کے پرمسرت موقع پر قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی مداحوں کو عید کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی عید کے موقع پر بھی فلسطینیوں کو نہیں بھولے اور اظہار یکجہتی کے لیے بیٹوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، اظہر علی اور ان کے بیٹوں نے گلے میں فلسطینی جھنڈے کے مفلر پہن رکھے ہیں۔
وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فیملی اور دوستوں کے ساتھ عید منائی، انہوں نے سفید کرتا زیب تن کرکے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مسلم امہ کو عید مبارک۔
آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی عید پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے عید پر ملک کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے اہلیہ و بچوں کے ہمراہ عید کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہماری طرف سے آپ سب کو عید مبارک ہو۔
افغان کرکٹر راشد خان نے عید پر نیلے رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔
Eid Mubarak from us to you! pic.twitter.com/S2t5XE4v3l
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) April 10, 2024
Embracing blessings, spreading joy, Akhtar Mubarak shi! pic.twitter.com/Mj6BryeiDt
— Naseem Shah (@iNaseemShah) April 10, 2024
Eid Mubarak pic.twitter.com/en9ZCZYwqI
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) April 9, 2024
آپ کا ردعمل کیا ہے؟