انگلینڈ کو شکست : اسپین نے یورو کپ 2024 جیت لیا
برلن : یورو کپ 2024 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسپین اور انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز تھا دونوں جانب سے ایک […]
برلن : یورو کپ 2024 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسپین اور انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز تھا دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔
یورپی چیمپیئن شپ میں اسپین کی طرف سے نیکو ولیمز اور میکیل اویار سبال نے گول اسکور کیے جبکہ انگلینڈ کی طرف سے واحد گول کول پامر نے اسکور کیا
فٹبال میچ میں 45 منٹ تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن کھیل کے 46 ویں منٹ میں اسپین کی جانب سے نیکو ولیمز پہلا گول کرکے داد سمیٹی۔
تاہم میچ کے 73ویں منٹ میں پانسہ پلٹا اور جواب میں انگلینڈ کے کھلاڑی کول پامر نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔
انگلینڈ کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ سکی اور کچھ دیر بعد ہی کھیل کے 90 ویں منٹ میں اسپین کے کھلاڑی میکیل اویار سبال نے ایک اور گول جڑ دیا۔
میچ کے آخری لمحات میں انگلینڈ کی ٹیم نے گول کرنے کی بہترین کوشش کی لیکن اسپین کے کھلاڑیوں نے اسے زبردست انداز سے روک لیا۔
اس فتح کے بعد اسپین سب سے زیادہ یعنی چار مرتبہ یورو کپ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دو یورو کپ فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ شاندار کامیابی پر اسپین کے مداحوں نے گراؤنڈ اور سڑکوں پر جشن منایا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟