میں کوہلی کو ہر گیند پر آؤٹ کرسکتا تھا… جیمز اینڈرسن

ریٹائر انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر میں مجھے لگتا تھا کہ میں ویرات کوہلی کو ہر گیند پر آؤٹ کرسکتا ہوں۔ دنیائے کرکٹ کے عظیم فاسٹ بولر اور بحیثیت پیسر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں اپنے نام کرنے والے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے اور […]

 0  2
میں کوہلی کو ہر گیند پر آؤٹ کرسکتا تھا… جیمز اینڈرسن

ریٹائر انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر میں مجھے لگتا تھا کہ میں ویرات کوہلی کو ہر گیند پر آؤٹ کرسکتا ہوں۔

دنیائے کرکٹ کے عظیم فاسٹ بولر اور بحیثیت پیسر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں اپنے نام کرنے والے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے درمیان گراؤںڈ میں ہونے والے مقابلے پر اظہار خیال کیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ کرکٹ میں آپ بہت اوپر نیچے جاتے ہیں، کچھ سیریز آپ کو حیرت انگیز محسوس ہوتی ہیں اور کچھ میں آپ کی کارکردگی ٹھیک نہیں رہتی جبکہ کچھ بلے باز آپ کو بہتر بھی بناتے ہیں۔

جیمز اینڈرس نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں ویرات کوہلی کے خلاف کھیلتے ہوئے لگتا تھا کہ میں اسے ہر گیند پر آؤٹ کر سکتا ہوں، پھر دو تین سالوں بعد ایسا لگا کہ آپ اسے بالکل بھی آؤٹ نہیں کر سکتے لیکن یہ اچھا احساس نہیں ہوتا تھا۔

لیجنڈری انگلش پیسر اور ویرات کوہلی کے درمیان اکثر ٹیسٹ میچز میں مسابقت دیکھی گئی ہے، 2014 میں کوہلی ان کی واکنگ وکٹ کی طرح دکھائی دیتے تھے، پھر تقریباً دو چار سالوں بعد کوہلی نے اپنے آپ کو بہت گروم کیا اور اینڈرسن کو انھیں آؤٹ کرنے میں کافی مشکل پیش آتی تھی۔

خیال رہے کہ ریٹائر ہونے والے اینڈرسن یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انھیں اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ مشکل سچن ٹنڈولکر کو بولنگ کرنے میں ہوتی تھی اور انھیں آؤٹ کرنا مشکل لگتا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow