دھونی کا بطور ٹکٹ کلیکٹر کام کرنے کا لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا بھارتی ریلوے میں بطور ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر کام کرنے کا اپوائنٹمنٹ لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی براڈ کاسٹر نے بھارت کیلئے ورلڈکپ جیتنے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہندوستانی ریلوے میں تقرری کا […]

 0  2
دھونی کا بطور ٹکٹ کلیکٹر کام کرنے کا لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا بھارتی ریلوے میں بطور ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر کام کرنے کا اپوائنٹمنٹ لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی براڈ کاسٹر نے بھارت کیلئے ورلڈکپ جیتنے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہندوستانی ریلوے میں تقرری کا خط شیئر کیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

دھونی بطور بھارتی ٹیم میں کھیلنے سے قبل ہندوستانی ریلوے میں ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر کام کرتے تھے، جس کا انہوں نے کئی پروگرامز میں برملا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’ایم ایس دھونی، ان ٹولڈ اسٹوری‘ میں بھی سشانت سنگھ راجپوت کو بطور ٹکٹ کلیکٹر کام کرتے دکھایا گیا تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر واحد کپتان ہیں جنہوں نے 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ، 2011 میں آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ جبکہ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی بھارت کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ دھونی آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کو بھی 5 ٹائٹلز جتوانے والے بھی پہلے کپتان ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow