بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو ملنے والے خطیر معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو کتنا معاوضہ اور کیا کیا مراعات دی جائیں گے، اس سلسلے میں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اپنے پیشرو راہول ڈریوڈ سے زیادہ معاوضہ وصول کریں گے، بی سی سی آئی سالانہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی […]
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو کتنا معاوضہ اور کیا کیا مراعات دی جائیں گے، اس سلسلے میں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اپنے پیشرو راہول ڈریوڈ سے زیادہ معاوضہ وصول کریں گے، بی سی سی آئی سالانہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے روپے بطور تنخواہ ادا کریگے جبکہ ڈیلی الاؤنس اور دیگر مراعات اس کے علاوہ ہونگے۔
بی سی سی آئی اسے سے قبل کہہ چکا تھا کہ جو بھی نیا کوچ مقرر کیا جائے گا اسکا معاوضہ تجربے کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو اپنی مینٹور شپ میں آئی پی ایل چیمپئن بنوانے والے گمبھیر بھارتی بورڈ سے 10 سے 12 کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ وصول کرسکتے ہیں، تاہم واضح طور پر رقم نہیں بتائی گئی۔
2019 میں بھارتی بورڈ نے اپنے ڈیلی الاؤنس پالیسی پر نظرثانی کی تھی اور اسے تقریباً دوگنا کرتے ہوئے کوچ کو 250 ڈالر (تقریباً 21,000 بھارتی روپے) فی دن کا معاضہ دینا شروع کیا تھا۔
یہ یومیہ الاؤنس بزنس کلاس کے سفر، رہائش، اور کپڑے دھونے کے اخراجات کے علاوہ ہے، جو بی سی سی آئی کی جانب سے پورا کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ بی سی سی آئی نے گوتم گمبھیر کو منگل کو باضابطہ طور پر راہول ڈریوڈ کی جگہ بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
ڈریوڈ نے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی آخری ذمہ داری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں نبھائی تھی اور وہ آئی سی سی ایونٹ کے بعد کوچنگ میں توسیع کے مزید خواہشمند نہیں تھے۔
گزشتہ ماہ بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے دو امیدواروں گوتم گمبھیر اور ڈبلیو وی رمن کا انٹرویو لیا تھا۔
تاہم کے کے آر کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ہی اس عہدے کے لیے فیوریٹ امیدوار تھے کیوں کہ ان کی سرپرستی میں کولکتہ نے اس سیزن میں انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ اس سے قبل گجرات ٹائٹنز بھی ان کی کوچنگ میں آئی پی ایل جیت چکی ہے۔
گمبھیر کی بھارتی کیمپ میں بطور ہیڈ کوچ آمد کی تصدیق کرتے ہوئے، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایکس پر پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں انھوں نے گمبھیر کو ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہا تھا۔
جے شاہ نے لکھا کہ نہایت خوشی کے ساتھ میں مسٹر گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں، جدید دور کی کرکٹ تیزی سے تبدیل ہوئی ہے اور گوتم نے اس بدلتے ہوئے منظر کو قریب سے دیکھا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا منصب سنبھالنے کے بعد گوتم گمبھیر کا پہلا اسائنمنٹ سری لنکا کا دورہ ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟