اداکاراؤں کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر اپنی زندگی داؤ پر مت لگائیں، مشی خان
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مشی خان کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر ہوکر زہریلی کریمیں استعمال نہ کریں اور اپنی زندگی کو داؤ پر مت لگائیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مشی خان نے ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا […]
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مشی خان کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر ہوکر زہریلی کریمیں استعمال نہ کریں اور اپنی زندگی کو داؤ پر مت لگائیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مشی خان نے ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم سب لوگ ہی فلٹرز کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم حقیقت سے نظریں چرائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکرین پر نظر آنے والی اداکاراؤں کی خوبصورتی کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہوکر زہریلی کریموں کا استعمال کرکے اپنی زندگی کو داؤ پر مت لگائیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبھی مبتلا ہوسکتی ہیں۔
مشی خان نے کہا کہ اللہ نے آپ کو جیسا بھی بنایا ہے اس پر شکر ادا کریں اور خوش رہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں جتنے بھی لوگ ہیں ان کی اچھی تصاویر، اچھے میک اپ، لائٹنگ اور فلٹرز کا نتیجہ ہیں ورنہ ہم سب اداکار بھی باقی لوگوں کی طرح ہی نظر آتے ہیں اور ہماری جلد بھی بالکل عام لوگوں جیسی ہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اداکاراؤں کو بھی آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑنا، ایکنی اور جھائیاں جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟