فیروز خان نے اہلیہ کو اپنے لیے بہترین تحفہ قرار دے دیا
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اہلیہ زینب کو اپنے لیے بہترین تحفہ قرار دے دیا۔ اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ان کی دوسری شادی […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اہلیہ زینب کو اپنے لیے بہترین تحفہ قرار دے دیا۔
اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی۔
تاہم اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے دوسری اہلیہ کے ہمراہ اپنے نکاح کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور انسٹاگرام پر بھی شادی اور شادی کے بعد شیئر کردہ تصویر جو آرکائیو کردی گئی تھی وہ دوبارہ ری اسٹور کرلی۔
انہوں نے اسٹوری پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن میں اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو بہترین تحفہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ فیروز خان نے گزشتہ ماہ یکم جون کو ڈاکٹر زینب کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔
فیروز خان نے دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ میری زندگی میں خوش آمدید۔
فیروز خان کی اہلیہ زینب پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔
یاد رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی علیزا سے کی تھی جو 2022 میں ختم ہوئی، ان کے دو بچے 5 سالہ سلطان اور دو سالہ فاطمہ ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟