ویڈیو: جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے تاجر چل بسا

بھارت میں جم میں کارڈیو سیشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 54 سالہ تاجر کی موت ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں جم میں کارڈیو سیشن کے دوران 54 سالہ تاجر کی موت ہوگئی۔ افسوسناک واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جو جم کے سی سی […]

 0  2

بھارت میں جم میں کارڈیو سیشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 54 سالہ تاجر کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں جم میں کارڈیو سیشن کے دوران 54 سالہ تاجر کی موت ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جو جم کے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

ویڈیو میں تاجر کنولجیت سنگھ کو وارم اپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے پھر اچانک ہی وہ دیوار سے ٹیک لگاتے ہوئے گر جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاجر کو بچانے کے لیے جم میں موجود دیگر لوگ دوڑتے ہیں۔

بعدازاں تاجر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow