ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: آئی سی سی کیا نیا کرنے جا رہا ہے؟

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آج سے یو اے ای میں آغاز ہو رہا ہے آئی سی سی اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی ایونٹ میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔ آئی سی سی اب تک مجموعی طور پر تین درجن سے زائد انٹرنیشنل ایونٹ منعقد کرا چکا ہے تاہم آج سے […]

 0  1
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: آئی سی سی کیا نیا کرنے جا رہا ہے؟

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آج سے یو اے ای میں آغاز ہو رہا ہے آئی سی سی اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی ایونٹ میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔

آئی سی سی اب تک مجموعی طور پر تین درجن سے زائد انٹرنیشنل ایونٹ منعقد کرا چکا ہے تاہم آج سے شروع ہونے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پہلی بار ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سے قبل پہلے کبھی نہیں کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ اسمارٹ ری پلے سسٹم ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ یہ ٹیکنالوجی اس سے قبل لیگ ٹورنامنٹ ہنڈریڈ اور آئی پی ایل 2024 میں استعمال کی جا چکی ہے تاہم آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پہلی بار اس کا استعمال ہوگا۔

اسمارٹ ری پلے سسٹم کے تحت ہر میچ کی 28 کیمروں کے ذریعے کوریج کی جائے گی اور اس کی مدد سے ٹی وی ایمپائرز کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

آئی سی سی کے مطابق ہر ایک میچ میں 28 کیمروں کی مدد سے کوریج کی جائے گی اور پھر اس کی دیگر مختلف طریقوں سے جانچ پڑتال کی جائے گی، اسمارٹ ریپلائی سسٹم کے ہمراہ فیصلوں پر نظرثانی کا نظام (ڈی آر ایس) بھی تمام میچوں میں دستیاب رہے گا جس کی مدد سے تھرڈ امپائر فیصلہ لے سکے گا۔

اسمارٹ ریپلائی سسٹم کے ذریعے ٹی وی امپائر ہاک آئی (گیند کا مشاہدہ کرنے والا کمپیوٹر نظام) کے آپریٹرز سے براہ راست پیغامات وصول کر سکیں گے۔

تھرڈ امپائر اور ہاک آپریٹر ایک ہی کمرے میں موجود رہیں گے اور ہاک آپریٹر اس نظام کے سپیڈ کیمروں کی مدد سے کی جانے والی عکس بندی کو یک دم تھرڈ امپائر تک پہنچا سکیں گے۔

ٹی وی براڈ کاسٹ ڈائریکٹر جو اس سے قبل ہاک آئی اور تھرڈ امپائر کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرتا تھا۔ اسمارٹ ریپلائی نظام کے اطلاق کے بعد اس کے کردار کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس نظام کی وجہ سے تھرڈ امپائر کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تصاویر تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔ تھرڈ امپائر کو فیصلہ کرنے کے لیے اسپلٹ سکرین تصاویر بھی دستیاب ہوں گی۔

اسمارٹ ریپلائی سسٹم کے ذریعے گیند کے بلے یا وکٹوں کو چھونے سے متعلق جو ابہام پیدا ہوتے ہیں انہیں ختم کرنے کے لیے امپائر کے پاس مختلف زاویوں کی فوٹیج بھی موجود ہو گی جس کی مدد سے امپائر کو فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ آج سے شروع

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow