شاہین شاہ آفریدی کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بچے کی ولادت کے باعث فاسٹ بولر بنگلادیش کے خلاف ہونے والا ٹیسٹ میچ مس کرسکتے ہیں۔ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے مطابق شاہین […]
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بچے کی ولادت کے باعث فاسٹ بولر بنگلادیش کے خلاف ہونے والا ٹیسٹ میچ مس کرسکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے مطابق شاہین آفریدی کے ہاں چند ہفتے بعد بچے کی ولادت متوقع ہے اس لیے روایتی انداز میں اگر وہ بچے کی پیدائش تک اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں آرام دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بہت احتیاط سے کھلانا ہوگا، انہوں نے ایک سال میں اسٹارک سے تین گنا زیادہ بولنگ کی، شاہین کو اس وقت آرام کرائیں گے جب ان کے بچے کی ولادت ہوگی۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، ریڈ بال کوچ نے بتایا کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کے لیےقومی ٹیم کا اعلان جولائی کے آخری ہفتے میں ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟