محمد شامی طویل عرصے بعد بیٹی سے مل کر جذباتی ہوگئے، ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی […]

 0  1
محمد شامی طویل عرصے بعد بیٹی سے مل کر جذباتی ہوگئے، ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی عائرہ کے ہمراہ کسی شاپنگ مال میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو خریداری کرا رہے ہیں اور ایک موقع پر انہوں نے اپنی بیٹی کو گلے سے لگایا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@mdshami.11)

یاد رہے کہ بھارتی فاسٹ بولر کی اہلیہ حسین جہاں کے ساتھ گذشتہ برس علیحدگی کے بعد ان کی بیٹی اپنی ماں یعنی حسین جہاں کے ساتھ ہی زندگی بسر کررہی ہے۔

فاسٹ بولر نے ویڈیو کے کیپشن میں بیٹی کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’وقت وہیں ساکن ہو گیا جب میں نے تمہیں ایک لمبے عرصے بعد دیکھا، تمہارے ساتھ محبت کا اظہار الفاظ میں نہیں کیا جا سکتا، لو یو بیبو۔‘

واضح رہے کہ فاسٹ بولر گزشتہ کچھ عرصے سے انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں، آخری بار انہوں نے گذشتہ سال نومبر میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر اب روبہ صحت ہیں اور آنے والے دنوں میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان موجود ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow