ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پندرہویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ڈیلاس میں کھیلے جارہے گروپ ڈی کے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے […]
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پندرہویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ڈیلاس میں کھیلے جارہے گروپ ڈی کے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دیا، میچ میں سری لنکن اوپنر پتہم نسانکا 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے 3، 3 وکٹ حاصل کیے۔
سری لنکا کا 125 رنز کا ہدف بنگلادیش نے 8 وکٹوں پرحاصل کرلیا، توحید نے 40، لتن داس نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
اس سے قبل افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودہویں میچ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا، 160 رنز کے دفاع میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 75 رنز پر آؤٹ کردیا۔
افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغان اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودھویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 103 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ فرگوسن ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
افغانستان کے 160 کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 75رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟