ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودہویں میچ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا، 160 رنز کے دفاع میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 75 رنز پر پویلین روانہ کردیا۔ افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغان اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودھویں […]
افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودہویں میچ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا، 160 رنز کے دفاع میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 75 رنز پر پویلین روانہ کردیا۔
افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغان اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودھویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 103 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
افغانستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز ابراہیم زردان نے41 بالز پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز 56 بالز پر 80 رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور میں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔
افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 13 گیندوں پر 22 رنز بنائے، ان کے بعد آنے والے محمد نبی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے، کپتان راشد خان 6 رنز اسکور کرسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ فرگوسن ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی
افغانستان کے 160 کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 75رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟