دھوتی پہنے شخص کو مال سے باہر نکالنے پر گوہر خان سیخ پا ہوگئیں
بنگلورو: بالی ووڈ اداکارہ و بگ باس کی فاتح گوہر خان نے دھوتی پہنے شخص کو شاپنگ مال سے باہر نکالنے کی ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو بھارتی شہر بنگلورو کی ہے جس میں فقیراپا نامی کسان کو روایتی لباس کی وجہ سے […]
بنگلورو: بالی ووڈ اداکارہ و بگ باس کی فاتح گوہر خان نے دھوتی پہنے شخص کو شاپنگ مال سے باہر نکالنے کی ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو بھارتی شہر بنگلورو کی ہے جس میں فقیراپا نامی کسان کو روایتی لباس کی وجہ سے شاپنگ مال سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی وہی بھارت کی معروف اداکارہ بھی ویڈیو پر ردعمل دیئے بغیر نہیں رہ سکیں، گوہر خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک عمل قرار دیا۔
گوہر خان نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بالکل شرمناک ہے، شاپنگ مال کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے، یہ بھارت ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہونا چاہیے۔‘
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کسان اپنے بیٹے کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے مال گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟