شادی کے ایک سال بعد بیوی کو آئی لو یو کہا تھا، رضا سموں
یوٹیوبر، سوشل میڈیا اسٹار اور خوش مزاج اداکار رضا سموں نے کہا ہے کہ میں نے شادی کے ایک سال بعد بیوی کو آئی لو یو کہا تھا۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں گفتگو کرتے ہوئے رضا سموں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق بہت […]
یوٹیوبر، سوشل میڈیا اسٹار اور خوش مزاج اداکار رضا سموں نے کہا ہے کہ میں نے شادی کے ایک سال بعد بیوی کو آئی لو یو کہا تھا۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں گفتگو کرتے ہوئے رضا سموں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق بہت سی باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔
پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے شادی کے ایک سال بعد اپنی بیوئی سے محبت کا اظہار کیا اور اسے آئی لو یو کہا۔
اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محبت میں دھوکہ کھانے کے بعد میں نے ارینج میرج کی اور میں نے سوچ رکھا تھا کہ بیوی کو آئی لو یو تب کہوں گا جب میرے دل سے یہ بات نکلے گی، اور صرف میں ہی نہیں میری وائف بھی ایسی ہی ہے، ہم دونوں کو محبت کا اظہار کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے پہل یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز بنا کر اپنے شوق کو پورے کیا کرتا تھا اور پھر شوق ہی شوق میں ایک گانا بھی گایا جو لوگوں کو پسند بھی آیا۔
رضا سموں کا کہنا تھا کہ فلم ’جون‘میں پہلی بار اداکاری کی جس کا تجربہ بہت اچھا رہا، اپنی فلم دیکھنے کیلئے اکیلا ہی سنیما گیا تھا تاکہ سکون سے دیکھ سکوں، خود کو سنیما اسکرین پر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اگلی بار امی اور بہن بھائیوں کے ساتھ گیا اور فلم دیکھنے کے بجائے گھر والوں کے تاثرات دیکھتا رہا وہ لوگ بھی خوشگوار حیرت میں تھے۔ اس ایکشن فلم ’جون‘ میں میرے ساتھ ٹک ٹاکر رومیسہ خان، عاشر وجاہت سمیت دیگر نئے اداکار بھی تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟