سوریا کمار کیساتھ شاہد کپور کی بیوی میرا کی تصاویر وائرل
بھارتی جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو کے ہمراہ بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی بیوی میرا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ میرا کپور نے حال ہی میں ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سنگیت پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب میں ان کے […]
بھارتی جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو کے ہمراہ بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی بیوی میرا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
میرا کپور نے حال ہی میں ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سنگیت پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب میں ان کے ساتھ شوہر شاہد کپور بھی موجود تھے، تاہم جس چیز نے توجہ کھینچی وہ ان سوریا کی فیملی کے ہمراہ تصویر تھی۔
انسٹاگرام اسٹوریز میرا کپور نے بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو اور ان کی اہلیہ دیویشا شیٹی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جبکہ اس تصویر میں شاہد کپور بھی موجودہیں۔
بالی ووڈ اداکار کی بیوی نے اس پوسٹ میں اپنے بیٹے کے بارے میں ایک مضحکہ خیز کیپشن بھی شیئر کیا، انھوں نے لکھا کہ ’ہمارا بیٹا سوچ رہا ہوگا کہ اب ہم کافی اچھے لگ رہے ہیں‘، ساتھ ہی انھوں نے ایک ایموجی بھی بنائی۔
اس تصویر میں شاہد اور ان کی اہلیہ میچنگ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ بھارتی کرکٹر سوریا کمار اور ان کی اہلیہ دیویشا نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ کی مشہور سیلیبرٹیز کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز سوریا کمار یادیو، کپتان روہت شرما، ہاردک پانڈیا کے علاوہ مہندرا سنگھ دھونی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ہالی ووڈ گلوکارہ ریحانہ کے بعد میکش امبانی نے اننت کی شادی کی تقریبات میں مشہور گلوکار جسٹن بیبر کو پرفارم کرنے لیے بلایا تھا جسے مبینہ طور پر 10 ملین ڈالرز ادا کیے گئے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟