’آخری اوورز میں سنگلز لیں گے تو ایسے ہی نتیجے آئیں گے‘

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ آخری اوورز میں بھی ایک ایک رن بنائیں گے تو نتیجہ شکست ہی نکلے گا۔ چوتھے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ٹی 20 بہت کم مارجن […]

 0  5
’آخری اوورز میں سنگلز لیں گے تو ایسے ہی نتیجے آئیں گے‘

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ آخری اوورز میں بھی ایک ایک رن بنائیں گے تو نتیجہ شکست ہی نکلے گا۔

چوتھے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ٹی 20 بہت کم مارجن کا کھیل ہوتا ہے، مڈل اوورز میں ہمارا اسٹرائیک ریٹ بہت کم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے پر کام کررہے ہیں۔

اظہر محمود نے کہا کہ شکست کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فخر زمان اور شاداب خان کے درمیان شراکت نہیں بن سکی۔

اس سے قبل بابراعظم نے بیٹنگ لائن میں ناکامی اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مڈل اوورز میں زیادہ رنز نہیں بنا سکے ہمیں 179 رنز کا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا۔

ٹیم میں تبدیلیوں اور نوجوانوں کو موقع دینے پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز نے زبردست بولنگ کی البتہ انجریز کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑیں کوشش یہی ہے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow