روہت شرما کی اہلیہ کی فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ وائرل
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پر (All Eyes on Rafah) فقرہ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں دنیا بھر سے صارفین […]
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پر (All Eyes on Rafah) فقرہ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں دنیا بھر سے صارفین حصہ لے رہے ہیں۔
اس فقرے سے مراد غزہ کے علاقے رفع میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہے جہاں تقریباً 1.4 ملین سے زیادہ فلسطینی پناہ کی تلاش میں ہیں۔
روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر (All Eyes on Rafah) پوسٹ شیئر کی جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔
عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملہ نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے لیکن اسرائیل نے اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس پر دنیا خاموش ہے۔
آئی سی جے نے حملے روکنے اور تحقیقات کا فیصلہ 13-2 کی اکثریت سے سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کی تحقیقات کروائی جائیں اور یہ تحقیقات اقوام متحدہ کرے۔
فیصلے میں اسرائیل کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اپنی جارحیت کو فوری طور پر روک دے اور بین الاقوامی تفتیش کاروں کو تفتیش کیلیے انکلیو میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔
رفح کراسنگ کو بنیادی خدمات اور انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کیلیے کھولنے کا بھی حکم دیا گیا۔ تھا۔
آئی سی جے نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ ایک ماہ کے اندر عدالت کو اس کے حکم کردہ اقدامات کو لاگو کرنے میں پیش رفت کے بارے میں رپورٹ کرے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟