نایاب نسل کی بکری کو کس ملک نے ’’عالمی شاہی خطاب‘‘ دیا؟

دنیا کی نایاب سنہری نسل کی بکری کو ایک ملک کی جانب سے عالمی شاہی خطاب سے نواز دیا گیا ہے۔ برطانوی شہنشاہ چارلس سوم نے ایک انتہائی نایاب سنہری نسل کی بکری کو شاہی خطاب سے نوازا ہے اور گورنسے جزیرے سے تعلق رکھنے کے باعث اس بکری کو اب ’’رائل گولڈن گورنسے گوٹ‘‘ […]

 0  2
نایاب نسل کی بکری کو کس ملک نے ’’عالمی شاہی خطاب‘‘ دیا؟

دنیا کی نایاب سنہری نسل کی بکری کو ایک ملک کی جانب سے عالمی شاہی خطاب سے نواز دیا گیا ہے۔

برطانوی شہنشاہ چارلس سوم نے ایک انتہائی نایاب سنہری نسل کی بکری کو شاہی خطاب سے نوازا ہے اور گورنسے جزیرے سے تعلق رکھنے کے باعث اس بکری کو اب ’’رائل گولڈن گورنسے گوٹ‘‘ کے خطاب سے پکارا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس سوئم نے یہ خطاب گزشتہ دنوں انگلش چینل میں واقع گورنسے جزیرے کے دورے کے موقع پر دیا اور یہ خطاب صرف اس جزیرے کی حد تک نہیں بلکہ دنیا میں جہاں بھی اس نسل کی بکری پائی جاتی ہو گی وہ بھی اس اعزاز کی حامل ہوگی۔

اس نسل کی نمائندگی کے لیے 8 سالہ بکری سمر ول ٹیمسن کو منتخب کیا گیا اور شاہ چارلس سوم نے بکری کو خطاب سے نوازنے کے بعد تھپتھپایا اور اس کے ہلکے سنہرے رنگ کی تعریف کی۔

The King grants the goats with a royal title

واضح رہے کہ بکریوں کی یہ نایاب نسل جانداروں کی اس فہرست میں شامل ہے جو معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

بکری کی مالکن ریبیکا مارٹن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اس خطاب کے بعد اس نسل کے متعلق آگہی میں اضافہ ہوگا اور اس کو جو معدومیت کا خطرہ ہے وہ دور ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow