شوہر نے بیوی کے زیورات چرا لیے

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر نرمل میں ایک گھر کے اندر چوری کی ایسی انوکھی واردات ہوئی جس نے سننے والوں کو حیران کر دیا۔ کسی گھر میں چوری کیلیے ڈاکو داخل ہوتے ہیں اور گھر کا صفایا کر جاتے ہیں لیکن اس واردات میں چوری کرنے والا اسی گھر کا رہائشی نکلا۔ مہادیو […]

 0  2
شوہر نے بیوی کے زیورات چرا لیے

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر نرمل میں ایک گھر کے اندر چوری کی ایسی انوکھی واردات ہوئی جس نے سننے والوں کو حیران کر دیا۔

کسی گھر میں چوری کیلیے ڈاکو داخل ہوتے ہیں اور گھر کا صفایا کر جاتے ہیں لیکن اس واردات میں چوری کرنے والا اسی گھر کا رہائشی نکلا۔

مہادیو پور کالونی میں شاولے شیوا نامی شخص نے گھر میں اپنی بیوی کے قیمتی زیورات چرائے جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے 8.1 تولہ اور 6 تولہ چاندی کے زیورات برآمد ہوئے جن کی مالیت 3.2 لاکھ روپے ہے۔

نرمل انسپکٹر انیل کمار نے بتایا کہ شاولے شیوا بے روزگار ہے، اسے اپنی بیوی انیتا رانی کے سونے اور چاندی کے زیورات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی اہلیہ سرکاری ٹیچر ہیں، ملزم مبینہ طور پر مرکزی دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوا اور واردات انجام دی۔

گھر کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز سے شاولے شیوا واردات میں ملوث پایا گیا۔

ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران پولیسکو بتایا کہ اس نے یہ چوری اپنے ذاتی اخراجات کو پورا کرنے کیلیے کی، اس نے بیوی کو اسکول چھوڑا اور پھر زیورات چرا لیے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow