گھر کے باہر صفائی برطانوی جوڑے کو مہنگی پڑ گئی، ایک لاکھ روپے جرمانہ
ایک برطانوی جوڑے کو اس وقت شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب مقامی کونسل نے ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر کا کچرا مجاز اتھارٹی تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق برطانوی شہر ’’اسٹوک آن ٹرینٹ‘‘ کے رہائشی جوڑے ویرونیکا […]
ایک برطانوی جوڑے کو اس وقت شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب مقامی کونسل نے ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر کا کچرا مجاز اتھارٹی تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق برطانوی شہر ’’اسٹوک آن ٹرینٹ‘‘ کے رہائشی جوڑے ویرونیکا مائیک اور زولٹن پنٹر کا کہنا تھا کہ ان کی گھر کی سڑک برسوں سے گندگی سے اٹی ہوئی تھی، اور بہت ناگوار احساس ہوتا تھا، جس پر انھوں نے اسے خود ہی صاف کرنے کا ارادہ کیا۔
برطانوی جوڑے کے مطابق انھوں نے 29 اپریل کو سڑک سے تمام کوڑا کرکٹ صاف کر کے اسے ایک ڈبے میں جمع کیا اور مخصوص پیکنگ کے بعد کچرے کے دیگر ڈبوں کے پاس رکھا تاکہ کونسل اسے لے جائے۔
لیکن نتیجہ الٹ نکلا، 9 مئی کو اس جوڑے کو کونسل کی جانب سے 12 سو پاؤنڈ کا جرمانہ موصول ہوا، بھیجے گئے خط میں لکھا گیا تھا کہ ’’یہ آپ کو اس لیے جاری کیا جا رہا ہے کیوں کہ آپ اپنے قانونی ذمہ داری میں کسی مجاز اتھارٹی کو کچرا منتقل کرنے میں ناکام رہے ہیں، شواہد کے مطابق کچرا آپ کے گھر کے پتے سے نکلا ہے۔‘‘
خط میں مزید لکھا گیا تھا کہ آپ گھریلو اشیا کی منتقلی کے دوران اپنے قانونی فرض میں ناکام رہے، مقامی لوگوں کے لیے یہ قانون نافذ ہے کہ وہ بروقت کچرا اٹھانے والوں سے تعاون کر کے اپنا کچرا منتقل کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟