جان سینا نے شاہ رخ خان کی تعریف میں کیا کہا؟
مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا بھی شاہ رخ سے ملنے کے بعد ان کی شخصیت سے متاثر ہوگئے اور ان کے لیے تعریف پوسٹ شیئر کردی۔ اننت امبانی کی شادی میں جہاں دنیا بھر سے سیلیربریٹیز کو مدعو کیا گیا تھا وہیں ہالی ووڈ سے بھی کئی ناموش شخصیات اس شاہانہ شادی […]
مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا بھی شاہ رخ سے ملنے کے بعد ان کی شخصیت سے متاثر ہوگئے اور ان کے لیے تعریف پوسٹ شیئر کردی۔
اننت امبانی کی شادی میں جہاں دنیا بھر سے سیلیربریٹیز کو مدعو کیا گیا تھا وہیں ہالی ووڈ سے بھی کئی ناموش شخصیات اس شاہانہ شادی میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، انہی میں سے ایک سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا بھی تھے، انھوں نے یہاں کئی بالی ووڈ شخصیات سے ملاقات کی۔
تاہم بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے مل کہ نہ صرف جان سینا کافی متاثر نظر آئے بلکہ اپنی پوسٹ میں امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ کنگ خان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔
ریسلر سے اداکار بننے والے جان سینا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ بے مثال گرمجوشی اور مہمان نوازی کے لیے امبانی خاندان کا بہت مشکور ہوں، میرا یہ تجربہ بہت سارے ناقابل فراموش لمحات سے بھرا ہوا ہے۔
یہاں مجھے لاتعداد نئے دوستوں سے ملنے کا موقع ملا جس میں شاہ رخ خان سے ذاتی طور پر ملنے کا موقع ملا اور میں نے انھیں بتیا کہ شاہ رخ نے میری زندگی پر کیا مثبت اثر ڈالے ہیں۔
جان سینا کی تصویر پر ایک پرستار نے تبصرہ کیا کہ مجھے آپ کا بھارتی لباس بہت پسند آیا، آپ پگڑی میں بہت ہینڈسم لگ رہے تھے۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ آپ کا ڈانس اور لباس پسند آیا، ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ جان سینا شادی میں بہت سے لوگوں سے ملا لیکن اس نے صرف شاہ رخ کے بارے میں پوسٹ کیا، اس لیے ایس آر کے بادشاہ ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟