7ویں جماعت کے طالب علم کی چھٹی کی مضحکہ خیز درخواست وائرل

دہلی: ساتویں جماعت کے طالب علم کی منفرد اور دیانت داری پر مبنی چھٹی کی درخواست انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش نامی طالب علم نے سیدھے سادھے انداز میں اپنے کلاس ٹیچر کو اپنی غیر موجودگی کی اطلاع دی، معیاری رسمی خطاب کے ساتھ شروع ہونے والی درخواست نے […]

 0  2

دہلی: ساتویں جماعت کے طالب علم کی منفرد اور دیانت داری پر مبنی چھٹی کی درخواست انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش نامی طالب علم نے سیدھے سادھے انداز میں اپنے کلاس ٹیچر کو اپنی غیر موجودگی کی اطلاع دی، معیاری رسمی خطاب کے ساتھ شروع ہونے والی درخواست نے اس وقت ایک غیر متوقع موڑ لیا جب طالب علم نے صرف یہ کہا ’’میں نہیں آؤنگا، نہیں آؤنگا، نہیں آؤنگا۔ آپ کا شکریہ میں آؤنگا ہی نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین طالب علم کی راست بازی سے کافی محظوظ بھی ہو رہے ہیں، کسی نے لکھا بیسٹ ایپلیکشن ایور، تو کسی نے لکھا سیدھ بات،  تو کسی نے لکھا ہینڈ رائٹنگ کے ایکسٹرا مارکس ملیں تو ایک صارف نے پرنسپل کی اسپیلنگ میں غلطی کی نشاندہیی کی تو ایک نے لکھا کہ پرنسپل صدمے میں ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow