یوٹیوبر کی عجیب و غریب دریافت، دیکھنے والے دم بخود رہ گئے

امریکی یوٹیوبر نے عجیب و غریب مقام دریافت کرکے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا، اس کا کہنا ہے کہ میں نے گوگل ارتھ پر ایک ایسا مقام دریافت کیا جسے پہلے کسی نے نہیں دیکھا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر نولان فشر نے گوگل ارتھ کی مدد سے ایک انوکھی مہم کا آغاز […]

 0  3
یوٹیوبر کی عجیب و غریب دریافت، دیکھنے والے دم بخود رہ گئے

امریکی یوٹیوبر نے عجیب و غریب مقام دریافت کرکے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا، اس کا کہنا ہے کہ میں نے گوگل ارتھ پر ایک ایسا مقام دریافت کیا جسے پہلے کسی نے نہیں دیکھا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر نولان فشر نے گوگل ارتھ کی مدد سے ایک انوکھی مہم کا آغاز کیا اور ایسے مقام کا پیدل سفر کیا جسے پہلے کسی آنکھ نے نہیں دیکھا۔

Hiking

نولان فشر کا ’’پی او وی چینل آن لائن‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، یو ٹیوب پر اس کے 1لاکھ 32ہزار سبسکرائبرز ہیں اور وہ گوگل ارتھ کی مدد سے زمین پر عجیب و غریب مقامات تلاش کے لیے جانا جاتا ہے۔

adventure

”گوگل ارتھ “ بنیادی طور پر نقشہ جات اور جغرافیائی معلومات کا ایک مکمل پروگرام ہے، اس کی مدد سے مختلف اقسام کے نقشے، کسی مقام کی تلاش، ایک مقام سے دوسرے تک کا فاصلہ، راستہ اور درکار وقت معلوم کیا جاسکتا ہے۔

Google Earth

گوگل ارتھ کی جانب سے بہت سی ایسی حیرت انگیز دریافتیں بھی سامنے آئی ہیں جو اس سے قبل ایک عام انسان کی نظر سے اوجھل تھیں، جس کی ایک مثال نولان کی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

scouting

اس بار یوٹیوبر  نے ایک عجیب و غریب جگہ کا انتخاب کیا اور لائیو ویڈیو پر اپنے فالوورز سے رابطے میں رہ کر انہیں اس مہم جوئی کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

Eerie Site

اس ویڈیو میں نولان نے گوگل ارتھ کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ساؤتھ ویسٹ کے دور دراز علاقوں کا جائزہ لیا اور ایک ایسی وادی تلاش کی جس کے بارے میں اس کا خیال تھا کہ یہ قدیم اور نایاب مقام ہے۔

hunting

نولان نے اپنے پالتو کتے کینائن کے ساتھ مہم جوئی پر نکلنے کا فیصلہ کیا اور کئی گھنٹوں کے سفر کے بعد وہ ایک بیابان صحرا میں ریت کے پتھر کے بڑے اور پراسرار نظر آنے والے ٹیلے تک پہنچ گیا۔

YouTuber

یہاں تک پہنچنے کیلئے اسے کئی میل تک پیچیدہ اور ریت کے دشوار گزار راستوں سے نبرد آزما ہونا پڑا، اس کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں یہ کام کامیابی سے کرسکوں گا، نولان کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہے کہ ریتیلے پتھر کے یہ ٹیلے کیسے بنے ہیں اور کیا دوسروں نے بھی انہیں دیکھا ہے؟

Footage

یوٹیوبر کی ویڈیوز میں وہ کلپس بھی شامل ہیں جس میں اس نے اپنے کتے کے ساتھ ان دشوار گزار راستوں پر پیدل سفر کیا اور متعدد مشکل رکاوٹیں بھی عبور کیں اور کئی حیرت انگیز مناظر بھی دیکھے۔

اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد نولان نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اس تک پہنچ پاؤں گا۔ ویڈیوز کے کمنٹس سیکشن میں صارفین نے مہم جو یوٹیوبر کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ آج انہیں ایسے مقامات دیکھنے کو ملے جو شاید وہ کبھی وہاں جاکر نہیں دیکھ سکیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow