والدین کی قاتل بیٹی نے جرم چھپانے کیلئے انکی لاش کو4 سال گھرمیں چھپائے رکھا

بیٹی نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے والدین کو زہر دے کر مار ڈالا اور جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے 4 سال تک لاشوں کو گھر میں چھپاکر رکھا۔ آج کے دور میں لوگ اتنے خود غرض ہوچکے ہیں کہ اپنے ماں باپ کو بھی نشانہ بنانے لگے ہیں اور اپنی انا اور فائدے کی […]

 0  2
والدین کی قاتل بیٹی نے جرم چھپانے کیلئے انکی لاش کو4 سال گھرمیں چھپائے رکھا

بیٹی نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے والدین کو زہر دے کر مار ڈالا اور جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے 4 سال تک لاشوں کو گھر میں چھپاکر رکھا۔

آج کے دور میں لوگ اتنے خود غرض ہوچکے ہیں کہ اپنے ماں باپ کو بھی نشانہ بنانے لگے ہیں اور اپنی انا اور فائدے کی خاطر اس مقدس رشتے کے تقدس کو بھی پامال کرنے سے گریز نہیں کرتے، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے دل دہلا دینے والا جرم انجام دیا۔

برطانوی حکام کی جانب سے انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایک برطانوی لڑکی نے نہ صرف ماں باپ کو زہر دے کر مار ڈالا بلکہ اسی گھر میں لاش کو چھپا دیا اور کسی کو سالوں تک خبر بھی نہ ہونے دی۔

سفاک قاتلہ ورجینیا میکوکلاں جس کی عمر 36 سال ہے اس نے اپنے 70 سالہ والد جان میکوکلاں اور 71 سالہ والدہ لوئس میکوکلاں کو قتل کرنے کا سنگین جرم کیا۔

حیرت انگیز طور پر قاتلہ اس مکروہ عمل کے بعد والدین کی لاش کے ساتھ ایک ہی گھر میں کئی برسوں تک رہی، اس نے جون 2019 میں اپنے والدین کو دھیرے دھیرے زہر دے کر مار ڈالا تھا۔

اس جرم کا عقدہ یوں کھلا کہ 2023 میں ان کے فیملی ڈاکٹر کو شک ہوا کیونکہ وہ ورجینیا کے والدین کا کافی عرصے سے علاج کر رہے تھے، تاہم دونوں کافی طویل عرصے سے ان سے کوئی اپائنمنٹ نہیں لے رہے تھے اور نہ ہی دواؤں کے لیے فون کر رہے تھے۔

ان کی گمشدگی یا قتل کا شک ہونے پر ڈاکٹر نے سسیکس کاؤنٹی کاؤنسل کی سیف گارڈنگ ٹیم کو اطلاع دی اور تشویش کا اظہار کیا۔

پولیس کی تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ ورجینیا ہی والدین کی قاتل ہے اور وہ چار سال تک اپنے ماں باپ کے پنشن فنڈ سے کریڈٹ کارڈ کا بل بھرتی رہی اور ان کے نام پر رشتہ داروں سے پیسے قرض لیتی رہی۔

اس گھناؤنے جرم میں ورجینیا کو برطانوی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے جس میں اسے 36 برس جیل میں گزارنے ہوں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow