چار سال تک کوما میں رہنے والے شخص کا انوکھا احساس!
کسی بھی مریض کا کئی سال تک کومے میں رہنے کے بعد جاگ جانا قدرت کے کرشمے سے کم نہیں ایک شخص چار سال بعد کومے سے جاگا تو اس کے محسوسات الگ تھے۔ سعودی نجی ٹی وی سے گفتگو میں چار برس تک کوما میں رہنے والے ڈاکٹر فارس نے کہا کہ جب چار […]
کسی بھی مریض کا کئی سال تک کومے میں رہنے کے بعد جاگ جانا قدرت کے کرشمے سے کم نہیں ایک شخص چار سال بعد کومے سے جاگا تو اس کے محسوسات الگ تھے۔
سعودی نجی ٹی وی سے گفتگو میں چار برس تک کوما میں رہنے والے ڈاکٹر فارس نے کہا کہ جب چار سال بعد وہ کومے سے بیدار ہوئے تو ایسا لگا کہ جیسے وہ رات سویا اور صبح معمول کے مطابق بیدار ہو گیا۔
ڈاکٹر فارس نے بتایا کہ اپنے کومے میں جانے کے حادثے سے متعلق بتایا کہ وہ اپنے دو دوستوں کے ہمراہ ریاض سے باہر ایک گاؤں جا رہا تھا کہ اچانک اندھیرے میں ایک اونٹ ہماری گاڑی سے ٹکرا گیا۔
فارس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ان کے دونوں دوست موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ وہ کومے میں چلے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چند دن، ہفتے یا چند ماہ نہیں بلکہ چار سال تک کومے میں رہا لیکن جب بیدار ہوا تو ایسا محسوس ہوا کہ چند گھنٹے قبل ہی سویا تھا۔
ڈاکٹر فارس نے کہا کہ جب وہ کومے سے صحتیاب ہوئے تو ان کے جسم کا بیشتر حصہ سُن تھا جو طویل عرصے تک حرکت نہ کرنے کی وجہ سے تھا لیکن جیسے جیسے وقت گزرا ان کی حالت میں بہتری آتی گئی اور اب وہ بالکل نارمل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟