اب محبوب کی تصویر کو شاعری میں تبدیل کرنا ممکن

تصویر اگر محبوب کی ہو تو اس پر تعریفی کلمات کے ڈھیر لگادیے جاتے ہیں مگر اب جدید کیمرہ کی بدولت تصویر کو ہی شاعری میں بدلنا ممکن ہوگیا ہے۔ ماہرین نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پوئٹری کیمرہ نامی ڈیوائس تیار کی ہے جو کی بھی تصویر کو شاعرانہ الفاظ میں بدل […]

 0  6

تصویر اگر محبوب کی ہو تو اس پر تعریفی کلمات کے ڈھیر لگادیے جاتے ہیں مگر اب جدید کیمرہ کی بدولت تصویر کو ہی شاعری میں بدلنا ممکن ہوگیا ہے۔

ماہرین نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پوئٹری کیمرہ نامی ڈیوائس تیار کی ہے جو کی بھی تصویر کو شاعرانہ الفاظ میں بدل دیتی ہے، ژانگ اور ماتھر نے یہ کیمرہ تیار کیا اور ٹیکنالوجی اور آرٹ میں مہارت کو یکجا کرتے ہوئے صارفین کو ایک نئی جدت فراہم کی ہے۔

یہ کیمرہ پہلی نظر میں کسی ڈیجیٹل کیمرے کی طرح لگتا ہے لیکن قریب سے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی عام کیمرہ نہیں بلیہ یہ اپنی جدیت کے باعث مناظر کو بھی خاص طور پر مدنظر رکھتا ہے۔

اس ڈیوائس کے لیے ابتدائی مراحل میں دونوں نے ایک سے زیادہ AI ماڈلز استعمال کیے اور اب چیٹ جی پی ٹی 4 کو شاعری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، یعنی کوئی شخص اپنے محبوب کی تصویر کو بھی شاعری کے الفاظ میں بدل سکتا ہے.

یہ کیمرہ جیسے ہی تصاویر کھینچتا ہے اس کے بعد ڈیوائس میں الگورتھم منظر کے ڈیٹا کا تجزیہ شروع ہوجاتا ہے، یہ منفرد ڈیوائس Raspberry Pi کمپیوٹر کا استعمال کرتا ہے جو کریڈٹ کارڈ کے سائز کا ہے۔

کیمرے کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل تصویر کی جانچ کرتا ہے، اس کے رنگوں اور دیگر عناصر کی شناخت کرتا ہے اور اس کے مطابق شاعری کے الفاظ مرتب کرکے پیش کرتا ہے۔

ابھی یہ کیمرہ عام لوگوں کے لیے نہیں ہے لیکن اس کے مختلف پہلوؤں کا تجربہ کیا جا رہا ہے، کیمرہ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس اوپن سورس ہے اور صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق شاعری کی مختلف اقسام کا انتخاب کرسکیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow