دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی
برطانیہ سے پرتگال جانے والی پرواز میں اچانک معاون پائلٹ بیہوش ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ سے پرتگال جانے والی ایزی جیٹ کی پرواز میں معاون پائلٹ بیہوش ہوگیا جس کے سبب ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔ طیارے میں 193 مسافر سوار تھے جبکہ پرواز پرتگال کے شہر […]
برطانیہ سے پرتگال جانے والی پرواز میں اچانک معاون پائلٹ بیہوش ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ سے پرتگال جانے والی ایزی جیٹ کی پرواز میں معاون پائلٹ بیہوش ہوگیا جس کے سبب ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔
طیارے میں 193 مسافر سوار تھے جبکہ پرواز پرتگال کے شہر لزبن جارہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پرتگال میں لینڈنگ سے قبل معاون پائلٹ کی طبیعت اچانک بگڑی اور وہ بیہوش ہوگیا۔
جہاز کے عملے نے معاون پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کے فوری بعد سانتا ماریا اسپتال منتقل کیا۔
معاون پائلٹ کے بے ہوش ہونے کی تصدیق ائیر لائن کی جانب سے بھی کی گئی اور بتایا گیا کہ بنیادی اصولوں کو پورا کرتے ہوئے کمرشل پروازوں میں 2 پائلٹ موجود ہوتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کی لینڈنگ باحفاظت کی گئی اور تمام مسافر محفوظ ہیں تاہم مسافروں کو تین گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟