مارک زکربرگ کو اننت امبانی کی کس چیز نے حیران کردیا!

دنیا کے چند امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات ان دنوں شہ سرخیوں میں ہیں اور ایک سے ایک خبریں سامنے آرہی ہیں۔ اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ کو ہوا تھا۔ تین روزہ شاندار تقریبات میں عالمی طور […]

 0  5
مارک زکربرگ کو اننت امبانی کی کس چیز نے حیران کردیا!

دنیا کے چند امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات ان دنوں شہ سرخیوں میں ہیں اور ایک سے ایک خبریں سامنے آرہی ہیں۔

اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ کو ہوا تھا۔ تین روزہ شاندار تقریبات میں عالمی طور پر بااثر کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ایونکا ٹرمپ، ہالی وڈ گلوکارہ ریحانہ سمیت بھارتی فنکاروں اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

ان تقریبات میں اسٹارز کا ایسا اجتماع دیکھنے میں آیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی بیوی پریسیلا چن بھی ان تقریبات میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر زکر برگ اور اہلیہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دونوں اننت امبانی کی کلائی پر بندھی غیرمعمولی قیمت کی حامل گھڑی دیکھ کر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔

اننت کی قیمتی گھڑی نے انھیں چکرا کر رکھ دیا اور وہ اس منفرد ٹائم پیس کے حوالے سے خود کو کئی سوالات کرنے سے بالکل بھی نہیں روک پائے جبکہ اننت انھیں گھڑی کے بارے میں بتاتے نظر آئے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے اننت نے مبینہ طور پر رچرڈ مل برانڈ کی ایک بے حد قیمتی گھڑی پہنی تھی جس کی مالیت 14 کروڑ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

دولہے میاں کی متاثر کن گھڑی دیکھ کرچن کہتی ہیں کہ یہ گھڑی لاجواب ہے، یہ بہت عمدہ ہے جبکہ زکربرگ کی آواز بھی سنائی دیتی ہے کہ ہاں، میں نے انھیں پہلے ہی بتا دیا تھا۔

میٹا کے سی ای او نے تو بیگم کو مخاطب کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ تم جانتی ہو مجھے کبھی بھی گھڑیوں کا اتنا شوق نہیں رہا لیکن اسے دیکھنے کے بعد میرے خیالات تبدیل ہورہے ہیں یہ گھڑیاں واقعی اچھی ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ خانز نے چار چاند لگا دیے تھے۔

بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور ایونٹس کی کئی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow