دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں کی شادی

سال 1996 میں ’دی اوپرا ونفری شو‘ میں شرکت کرنے والی دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں میں سے ایک نے شادی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایبی نے سال 2021 میں امریکی فوجی سے شادی کی تھی۔ ایبی کی شادی کی ویڈیوز اب سوشل میڈیا وائرل ہورہی […]

 0  4
دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں کی شادی

سال 1996 میں ’دی اوپرا ونفری شو‘ میں شرکت کرنے والی دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں میں سے ایک نے شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایبی نے سال 2021 میں امریکی فوجی سے شادی کی تھی۔

ایبی کی شادی کی ویڈیوز اب سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والی انوکھی بہنیں مسٹر بولنگ کے ساتھ شادی کے رقص سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جڑواں بہنیں شادی کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں، جبکہ مسٹر بولنگ سرمئی رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان بہنوں کے شوہر ایک نرس اور ایک سینئر سپاہی ہیں جبکہ یہ بہنیں ایک اسکول میں ٹیچر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ان جڑواں بہنوں کی خاصیت یہ ہے کہ ان کا ایک دھڑ اور دو سر ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا الگ سر اور دل ہے لیکن ان کے جسم جڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ دونوں میں سے ایک کی ٹانگیں اور دوسرے کے بازو ہیں۔

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

دونوں بہنیں دوسرے افراد کی طرح نارمل زندگی گزار رہی ہیں۔ وہ گاڑی چلاتی ہیں، خریداری کرتی ہیں اور تیراکی بھی کرتی ہیں۔ یہ بہنیں امریکی ریاست مینیسوٹا میں رہتی ہیں اور یہیں پیدا ہوئیں اور پلی بڑھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow