برطانوی شہری نے پہاڑ سے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ بنا لیا
کھٹمنڈو : برطانوی شہری نے نیپال میں ہمالیہ کی چوٹی سے 18ہزار753 فٹ کی چھلانگ لگا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، اس معرکے کا مقصد انسانی اسمگلنگ کا تدارک تھا۔ تفصیلات کے مطابق34 سالہ جاشوا بریگمین نے نیپال کی میرا چوٹی سے چھلانگ لگائی اور پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر پہنچے، جس […]
کھٹمنڈو : برطانوی شہری نے نیپال میں ہمالیہ کی چوٹی سے 18ہزار753 فٹ کی چھلانگ لگا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، اس معرکے کا مقصد انسانی اسمگلنگ کا تدارک تھا۔
تفصیلات کے مطابق34 سالہ جاشوا بریگمین نے نیپال کی میرا چوٹی سے چھلانگ لگائی اور پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر پہنچے، جس سے پچھلےریکارڈ کا فاصلہ 4ہزار فٹ سے زیادہ بڑھ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے یہ ریکارڈ فرانسیسی کھلاڑی میتھیاس گیراڈ کے پاس تھا، جنہوں نے2019 میں 14,301فٹ سے چھلانگ لگائی تھی۔ تاہم اب اس کارنامے کو دنیا کی سب سے اونچی اسکائی بیس جمپ قرار دیا جارہا ہے۔
New record: Highest altitude Ski-BASE jump – 5,716 m (18,753 ft) achieved by Joshua Bregmen (UK) in Solukhum, Nepal pic.twitter.com/uJBCt6HIvT
— Guinness World Records (@GWR) August 16, 2024
’اسکی‘بیس جمپنگ ایک انتہائی خطرناک کھیل ہے جس میں کھلاڑی کسی پہاڑ یا چٹان سے اسکی کرکے چھلانگ لگاتے ہیں، آزادانہ ہوا میں گرتے ہیں اور پھر پیراشوٹ کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر اترتے ہیں۔
بریگمین نے اپنی اس کوشش کے لیے دو ہفتے میرا چوٹی پر گزارے، جہاں وہ اونچائی کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لیے ہائیکنگ، اسکیئنگ اور کیمپنگ کرتے رہے۔
انہیں اور ان کی ٹیم کو آکسیجن کی کمی اور مسلسل سردرد جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں ایک موزوں چھلانگ لگانے کی جگہ تلاش کرنے اور وہاں سے ملبہ ہٹانے کی بھی ضرورت پیش آئی۔
بریگمین نے بتایا کہ ان کا پہلا انتخاب کردہ مقام مناسب نہیں تھا اور وہ تقریباً ہار ماننے والے تھے،تاہم اگلے دن انہیں ایک بہتر جگہ ملی، جہاں سے انہوں نے چھلانگ لگانے کی تیاری کی۔
"اس رات ہمیں تقریباً 2 سینٹی میٹر برف ملی، زیادہ نہیں، لیکن یہ مددگار ثابت ہوئی،” بریگمین نے کہا کہ خواب یہ تھا کہ ہم خوبصورت انداز میں کچھ ایس ٹرنز کریں اور پھر چٹان سے خوبصورتی سے چھلانگ لگائیں لیکن حقیقت میں ہمارے پاس صرف ایک چھوٹی چٹان بھری پٹی تھی جو تقریباً 6,000 میٹر کی بلندی پر تھی۔
بریگمین نے یہ اسٹنٹ مکمل کیا، جس کا مقصد نیپال میں انسانی اسمگلنگ کے مسئلے کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا تاکہ اس سے حاصل شدہ رقم سے ہزاروں متاثرہ بچوں کی مدد کی جا سکے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟