دلہن کو عروسی جوڑے کے بجائے کفن پہنا دیا گیا

قاہرہ : مصر میں شادی سے ایک دن پہلے مہندی کی رات دلہن کی اچانک موت نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا، والدین صدمے سے ہوش کھو بیٹھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں 20 سالہ ’’ ھدیر‘‘نامی لڑکی کی شادی اگلے روز ہونا تھی تاہم شادی سے ایک […]

 0  2

قاہرہ : مصر میں شادی سے ایک دن پہلے مہندی کی رات دلہن کی اچانک موت نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا، والدین صدمے سے ہوش کھو بیٹھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں 20 سالہ ’’ ھدیر‘‘نامی لڑکی کی شادی اگلے روز ہونا تھی تاہم شادی سے ایک دن قبل ہی اس کی اچانک موت واقع ہوگئی۔

دلہن کے والدین نے جس دن اپنی بیٹی کو عروسی جوڑے میں پیا گھر رخصت کرنا تھا اس روز وہ کفن پہنا کر سپرد خاک کردی گئی۔

اس المناک واقعے نے مصر کی الدقھلیہ گورنری کے گاؤں کوم النور کو ہلا کر رکھ دیا کیوں کہ جس گھر میں ہر طرف خوشیوں کا ماحول تھا اچانک سوگ کی رات میں بدل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر ماتم کدہ بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ لڑکی ھدیر کی اچانک موت کی وجہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی بتائی ہے جو موت کی بنیادی وجہ بنی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق مہندی کی رات کے بعد دلہن ’’ ھدیر‘‘ کو کچھ تھکاوٹ محسوس ہوئی اور اس کی طبیعت تیزی سے بگڑنے لگی اور اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow