بارش میں نوجوان کی ’گدے‘ پر تیرنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں بارش کے دوران نوجوان کی گدے پر تیرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پونے میں جمعہ کو شدید بارش ہوئی جسے لوگوں نے خوب انجوائے کیا اس دوران ایک لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک […]

 0  4
بارش میں نوجوان کی ’گدے‘ پر تیرنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں بارش کے دوران نوجوان کی گدے پر تیرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پونے میں جمعہ کو شدید بارش ہوئی جسے لوگوں نے خوب انجوائے کیا اس دوران ایک لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پانی سے بھری ہوئی ہے اور نوجوان گدے پر مزے سے تیر رہا ہے۔

15 سیکنڈ کے کلپ میں نوجوان کو گدے پر لیٹے اور پانی سے بھری سڑک پر سرفنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ پونے کے لوگوں کو کوئی ٹھنڈ نہیں لگی۔

صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’پونے کا الہ دین اپنے جادوئی کارپیٹ کے ساتھ ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’مست زندگی ہے۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow