چکن شاورما نے 19 سالہ نوجوان کی جان لے لی

ممبئی: بھارت میں ایک فوڈ اسٹال سے چکن شاورما خرید کر کھانے والے 19 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے مہاراشٹر نگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چکن شاورما ایک نوجوان کی زندگی نگل گیا جس کے بعد ہلچل مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق […]

 0  3
چکن شاورما نے 19 سالہ نوجوان کی جان لے لی

ممبئی: بھارت میں ایک فوڈ اسٹال سے چکن شاورما خرید کر کھانے والے 19 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے مہاراشٹر نگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چکن شاورما ایک نوجوان کی زندگی نگل گیا جس کے بعد ہلچل مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ پرتھمیش بھوکسے نے 3 مئی کو مہاراشٹر نگر میں شاورما کھایا تھا، اگلے دن 4 مئی کو اسے پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت شروع ہوئی۔ گھر والوں نے پہلے پرتھمیش کو قریبی ڈاکٹر کو دکھایا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کی دوائی سے پرتھمیش کو کچھ آرام ہوا تو وہ گھر آگیا، اس کے بعد اس نے سارا دن کچھ نہیں کھایا لیکن جیسے ہی دوائی کا اثر ختم ہوا تو 5 مئی کی صبح پرتھمیش کی طبعیت پھر سے خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوبارہ طبعیت خراب ہونے پر گھر والے اسے اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹر نے اسے اسپتال میں داخل کرلیا لیکن پرتھمیش کی طبعیت مزید بگڑتی گئی اور 7 مئی کو پرتھمیش نے دم توڑ دیا۔

بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناقص چکن کے باعث پرتھمیش کی طبعیت خراب ہوئی تھی، دیگر کئی بچوں کی صحت بھی خراب ہوئی لیکن اب وہ ٹھیک بتائے جارہے ہیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد دکاندار آنند کامبلے اور احمد شیخ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ شورما کا نمونہ بھی جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے  کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرتھمیش کی صحت خراب چکن سے بنی شورما کھانے کے بعد بگڑ گئی اور پھر اس کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow