اننت امبانی کی شادی، روہت شرما کیوں شریک نہ ہوئے؟
امبانی فیملی کی شادی کے دوران بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان روہت شرما نے ومبلڈن سیمی فائنل دیکھنے کو زیادہ ترجیح دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امبانی فیملی کی شادی کی تقریب ممبئی میں گزشتہ روز کنونشن سینٹر میں تھی، اس دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے […]
امبانی فیملی کی شادی کے دوران بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان روہت شرما نے ومبلڈن سیمی فائنل دیکھنے کو زیادہ ترجیح دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امبانی فیملی کی شادی کی تقریب ممبئی میں گزشتہ روز کنونشن سینٹر میں تھی، اس دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سینٹر کورٹ میں ومبلڈن کا سیمی فائنل دیکھنے کو ترجیح دی۔
رپورٹس کے مطابق روہت کے شادی میں شرکت نہ کرنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ امبانی فیملی کی ٹیم ممبئی انڈینز کا کپتان روہت شرما کی جگہ ہاردیک پانڈیا کو بنایا گیا تھا۔
Welcome to #Wimbledon, Rohit Sharma pic.twitter.com/9JtzTMvXzp
— Wimbledon (@Wimbledon) July 12, 2024
بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کرکٹرز جو امبانی فیملی کی شادی میں شریک ہوئے ان میں جسپریت بمرا، سوریا کمار یادیو، ایم ایس دھونی، گوتم گمبھیر، ہاردیک پانڈیا، کے ایل راہول سمیت دیگر شامل تھے۔
یاد رہے کہ بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، شادی کی عالیشان تقریب کا انعقاد ممبئی میں کیا گیا تھا۔
جیمز اینڈرسن کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا خراجِ تحسین
اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں جو بلآخر 12 جولائی کو انجام پائی ہے، شادی کی اس تقریب میں کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟