روہت شرما کا دورہ پاکستان سے متعلق اہم بیان
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز یہ فیصلہ کریں گے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں کوئی ایشو نہیں […]
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز یہ فیصلہ کریں گے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے۔
دوسری جانب بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پر آئی سی سی نے پی سی بی کو باضابطہ آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حکومت پاکستان سے رابطہ کر کے بھارت کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کے انکار پر سخت فیصلے لینے کا امکان ہے۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے کسی متبادل ماڈل کو قبول نہیں کرے گا جب کہ پی سی بی بھارت کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل پر گیا تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے۔بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت سے میچ نہیں کھیلے گا۔
’جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی‘۔۔ بھارتی صحافی کا دبنگ بیان
حکومت کا موقف ہے کہ پاکستان ٹیم ہمیشہ بھارت بھیج کر اچھا تاثر دیا گیا لیکن بھارت نے ہمیشہ سیاست کو شامل کیا، پاکستان میں اسٹیڈیم بن رہے ہیں اور سیکیورٹی بھی اچھی ہے اس صورتحال میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کیلئے کوئی جواز نہیں اگر بھارت نہیں آئے گا تو ریونیو نقصان ہمیں ہوگا بھارت سے ہم میچ نہیں کھیلیں گے تب ان کا نقصان بھی ہو گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟