وسیم اکرم سے متعلق اعجاز احمد کا بیان غیرذمہ دارانہ قرار

سابق کپتان معین خان نے وسیم اکرم سے متعلق اعجاز احمد کا بیان غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ اس کھلاڑی سے متعلق تنازع بنایا جارہا ہے جس سے بڑا کرکٹر پاکستان میں پیدا ہی نہیں ہوا ہے۔ معین خان […]

 0  3
وسیم اکرم سے متعلق اعجاز احمد کا بیان غیرذمہ دارانہ قرار

سابق کپتان معین خان نے وسیم اکرم سے متعلق اعجاز احمد کا بیان غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ اس کھلاڑی سے متعلق تنازع بنایا جارہا ہے جس سے بڑا کرکٹر پاکستان میں پیدا ہی نہیں ہوا ہے۔

معین خان نے کہا کہ 1999 ورلڈ کپ کے فائنل میں بیٹنگ کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اعجاز احمد نے ٹیم کی رضامندی نہ ہونے کی ’فضول‘ بات کی ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ 99 کے ورلڈ کپ میں ٹاس جیت کر ہم فائنل جیت چکے تھے لیکن وسیم اکرم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا غلط فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وسیم اکرم سے کہا تھا کہ بارش ہورہی ہے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کی غلطی نہ کردینا، اگر تمہارے اوپر کوئی پریشر ہے تو صبح ٹیم میٹنگ کرلینا لیکن کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

اعجاز احمد نے کہا کہ وسیم اکرم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ یہ ٹیم کا فیصلہ ہے، اگر ہم بیٹنگ نہ کرتے تو ورلڈ کپ جیت سکتے تھے۔

یاد رہے کہ 1999 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow