ویڈیو: منور فاروقی کی گیند پر سچن ٹنڈولکر آؤٹ، گراؤنڈ میں خاموشی چھاگئی

بگ باس کے اس سیزن کے فاتح منور فاروقی کی گیند پر سچن ٹنڈولکر آؤٹ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی نے بھارتی کرکٹ لیجنڈ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرکے گراؤنڈ میں موجود شائقین کو کو خاموش کروا دیا۔ […]

 0  4

بگ باس کے اس سیزن کے فاتح منور فاروقی کی گیند پر سچن ٹنڈولکر آؤٹ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی نے بھارتی کرکٹ لیجنڈ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرکے گراؤنڈ میں موجود شائقین کو کو خاموش کروا دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nisha (@munawar__rocks)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹی 10 ٹورنامنٹ میں انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کے لیے کھیلے گئے اس تفریحی میچ میں لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سچن ٹنڈولکر 30 رنز بنا کر منور فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، سچن ٹنڈولکر کے آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیڈیم میں مکمل خاموشی چھا گئی جبکہ کومینٹری باکس میں بیٹھے کومینٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی ایل میں سیف علی خان ، امیتابھ بچن جیسی مشہور شخصیات کی ٹیمز مد مقابل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow