آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟

آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی پر تمام پیچیدگیاں ختم ہوگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر شرطوں […]

 0  0

آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی پر تمام پیچیدگیاں ختم ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر شرطوں اور معاہدوں کی تشکیل آخری مرحلے میں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پیر کو چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان پیر کو کردیا جائے گا۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی۔

یہ پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مقابلے پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی اور بی سی سی آئی بھارت کے مقابلے دبئی میں کرانے پر رضامند ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کولمبو میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پی سی بی اس معاہدے کے لیے کوئی مالی معاوضہ وصول نہیں کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے پاکستان میں تین وینیوز اور بھارت کے مقابلے دبئی میں ہوں گے۔

پاکستان کو 2027 کے آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی ملے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow