شبمن گل کو دنیا کی کوئی بھی ٹیم منتخب کرلیتی مگر بھارت نے…
سابق ہیڈ کوچ انڈین کرکٹ ٹیم روی شاستری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم اپنے اسکواڈ میں اوپنر شبمن گل کو منتخب کرلیتی مگر بھارت میں اسے جگہ نہ ملی۔ شبمن گل نے روی شاستری کے دور میں ہی اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ محسوس کرتے ہیں کہ […]
سابق ہیڈ کوچ انڈین کرکٹ ٹیم روی شاستری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم اپنے اسکواڈ میں اوپنر شبمن گل کو منتخب کرلیتی مگر بھارت میں اسے جگہ نہ ملی۔
شبمن گل نے روی شاستری کے دور میں ہی اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ محسوس کرتے ہیں کہ بیٹر کو باہر کرنے کی کوئی گہری وجہ ہے۔ شاستری نے کہا کہ شبمن گل کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے تکلیف ہوئی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ شبمن گل دنیا کی کسی بھی ٹیم میں جگہ بنالیں گے لیکن بھارت میں انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جگہ نہیں مل سکی۔ اسے تکلیف ہو رہی ہو گی لیکن شبمن کو اسے مثبت طور پر دیکھنا چاہیے اور مزید بہتر ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔
سابق بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ شبمن گل جیسی صلاحیتوں کا مالک کھلاڑی کسی بھی ٹیم میں چلا جائے گا لیکن بھارت میں ایسا ٹیلنٹ موجود ہے کہ اسے ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔
واضح رہے کہ اجیت اگرکر کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی نے اپریل کے آخری ہفتے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
سلیکٹرز نے یشسوی جیسوال کو کپتان روہت شرما کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر منتخب کیا تھا جبکہ شبمن گل اسکواڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔
اس وقت بیک اپ اوپنر کی ضرورت کے طور پر بھارتی اسکواڈ میں پہلے ہی ویرات کوہلی اور سنجو سیمسن جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو ضرورت پڑنے پر بیٹنگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟