مگرمچھوں نے سائیکل سوار کا راستہ روک لیا، ویڈیو وائرل

امریکا میں مگرمچھوں نے سائیکل سوار کا راستہ روک لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں سائیکل سوار کا مگرمچھوں سے سامنا ہوا جب وہ سڑک کراس رہا تھا، والٹ جینکنز نے ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے یوٹیوب پر شیئر کیا۔ والٹ سائیکل پر اپنی گاڑی کی طرف جارہا تھا جب اس […]

 0  3
مگرمچھوں نے سائیکل سوار کا راستہ روک لیا، ویڈیو وائرل

امریکا میں مگرمچھوں نے سائیکل سوار کا راستہ روک لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں سائیکل سوار کا مگرمچھوں سے سامنا ہوا جب وہ سڑک کراس رہا تھا، والٹ جینکنز نے ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے یوٹیوب پر شیئر کیا۔

والٹ سائیکل پر اپنی گاڑی کی طرف جارہا تھا جب اس کا سامنا دو مگرمچھوں سے ہوگیا۔

مگرمچھ کے ساتھ نمٹنے کے دوران ان کے پرسکون رویے نے سوشل میڈیا کے متعدد صارفین کو دنگ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والٹ نے سائیکل کے اگلے پہیے سے مگرمچھ کو دھکیلنے کی کوشش کی جس سے وہ دوسری جانب پلٹ گیا۔

وہ کہتا ہے کہ چلو، مجھے یہاں سے گزرنا ہے لیکن آپ کو پرواہ نہیں ہے، اب میں سائیکل چلانے جارہا ہوں۔

بعد میں اس نے سائیکل چلانی اور حیران کن طور پر مگرمچھوں نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow