او بھائی زمین پر واپس آجاؤ اور بولنگ کرو! ٹنڈولکر نے ایسا کس بولر کو کہا؟
سابق بھارتی فاسٹ بولر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک میچ کے دوران ٹنڈولکر نے ان سے کہا تھا کہ زمین پر واپس آجاؤ اور بولنگ کرو۔ جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے پیسر ورون آرون نے رانجی ٹرافی کے اختتام پر حال ہی میں ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ آرون نے […]
سابق بھارتی فاسٹ بولر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک میچ کے دوران ٹنڈولکر نے ان سے کہا تھا کہ زمین پر واپس آجاؤ اور بولنگ کرو۔
جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے پیسر ورون آرون نے رانجی ٹرافی کے اختتام پر حال ہی میں ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ آرون نے پہلی بار 2008 میں اپنی رفتار کی وجہ سے سرخیوں میں جگہ بنائی تھی تاہم وہ بھارت کے لیے زیادہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکے۔
انھوں نے نومبر 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جہاں شروع میں 21 اوورز کرانے کے باوجود کوئی وکٹ نہ لے سکے تھے اور دلبرداشتہ تھے۔ تاہم ٹنڈولکر کے مشورے کے بعد وہ تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔
بی سی سی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ بولر نے بتایا کہ ہم وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیل رہے تھے۔ یہ ایک فلیٹ وکٹ تھی اور ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر 500 رنز بنائے تھے۔ میں اس وقت 21 سال کا تھا اور میں نے کبھی بھی بغیر وکٹ لیے 21 اوورز نہیں کروائے تھے۔
آرون نے بتایا کہ سچن ٹنڈولکر جو مڈآف پر کھڑے تھے انھوں نے میری طرف دیکھا اور پوچھا، تم مایوس کیوں لگ رہے ہو، میں نے انھیں بتایا کہ کبھی بھی بغیر وکٹ لیے میں ن ے 21 اوورز نہیں کروائے ہیں اور ایسا میرے ساتھ ڈیبیو پر ہورہا ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے فاسٹ بولر کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اپنی پہلی ورلڈکپ ٹرافی کے لیے 22 سال انتظار کیا تھا، تو تم بھی اپنی پہلی وکٹ کے لیے 21 اوورز کا انتظار کر سکتے ہو۔
لیجنڈ کرکٹر نے آرون کو کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ برائے مہربانی زمین پر آجاؤ اور بولنگ کرواؤ۔
آرون نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ انھوں نے بات تو صحیح کی ہے، اس کے بعد میں نے اپنی اگلی ہی بال پر 166 رنز پر کھیلنے والے ڈیرن براوو کو آؤٹ کردیا اور مزید دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟