’خیر ہے ابھی تھوڑا مشکل وقت چل رہا ہے‘
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 9 میں مسلسل پانچویں ناکامی پر کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ دو بار کی چیمپئن ہیں ابھی تھوڑا مشکل وقت چل رہا ہے لیکن خیر ہے۔ پشاور زلمی سے ایک اور سسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا […]
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 9 میں مسلسل پانچویں ناکامی پر کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ دو بار کی چیمپئن ہیں ابھی تھوڑا مشکل وقت چل رہا ہے لیکن خیر ہے۔
پشاور زلمی سے ایک اور سسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے ہم جیت کے بہت قریب آکر میچ ہارے ہیں ایسا نہیں کہ بڑے مارجن سے شکست ہوئی ہے جتنے بھی میچ ہوئے وہ ون سائیڈڈ نہیں ہوئے بلکہ فتح کے قریب تر تھے۔
40اوورز میں 400 سے زائد رنز بننے پر شاہین نے کہا کہ اس سے اچھی وکٹ آج تک نہیں دیکھی یہ میچ کے لیے بہترین وکٹ تھی بولرز کے لیے سوئنگ نہیں تھی بس ریسورس سے مدد مل سکتی تھی۔
انجرڈ حارث رؤف کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے شاہین نے ان کی جلد صحت یابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب کو حارث کی جلد صحت یابی کی دعا کرنی چاہیے وہ صرف قلندرز کے ہی نہیں پاکستان کا اثاثہ ہیں انہوں نے آگ ورلڈکپ کھیلنا ہے دعا ہے وہ جلد ٹھیک ہو جائیں ہمیں بھی ان کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟