ٹم ساؤتھی کے تابڑ توڑ چھکے، ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ برابر کردیا

کیوی بولر ٹم ساؤتھی نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بناتے ہوئے تابڑ توڑ چھکے مار کر ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ٹم ساؤتھی نے 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا، اسٹار […]

 0  1

کیوی بولر ٹم ساؤتھی نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بناتے ہوئے تابڑ توڑ چھکے مار کر ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ٹم ساؤتھی نے 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا، اسٹار پیسر نے الوداعی ٹیسٹ میں کرکٹرز کے ایلیٹ کلب میں شمولیت اختیار کی، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

کیوی بولر کو ان کے آخری ٹیسٹ میں انگلش پلیئرز کی جانب سے گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا، انھوں نے گراؤنڈ میں آتے ہی اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

ساؤتھی نے اپنی اننگز کی صرف تیسری گیند پر بین اسٹوکس کو چھکا لگایا، دو گیندوں کے بعد انھوں نے یہ کارنامہ دہرایا، اس بار ڈیپ بیکورڈ اسکوائر لیگ باؤنڈری پر بال گراؤنڈ سے باہر گئی۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر بے اگلے اوور میں بھی جارحانہ کھیل جاری رکھا، اس بار انھوں نے گس اٹکنسن کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ پر زبردست چھکا لگایا۔

اس تیسرے چھکے کے ساتھ، ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 98 چھکے مارنے کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز کرس گیل کا ٹیسٹ کرٹ میں چھکے مارنے کا ریکارڈ برابری کردیا۔

ساؤتھی نے 10 گیندوں پر 23 رنز بنائے، جس میں ایک چوکا اور تین چھکے شامل تھے، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow