پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ اہم خبر

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ہوگا ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہوگا پی سی بی کی تلاش جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے حالیہ ناکام دوروں میں ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ہی ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائی تھیں تاہم […]

 0  1
پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ اہم خبر

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ہوگا ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہوگا پی سی بی کی تلاش جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے حالیہ ناکام دوروں میں ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ہی ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائی تھیں تاہم اس کے بعد وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد ٹیم کو نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے۔

قومی کرکٹرز اس وقت پی ایس ایل میں مصروف ہیں جو اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے شروع ہوں گی جب کہ جون میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی ضرورت ہے جس کے لیے کئی نام زیر گردش ہیں تاہم ذرائع کا کہنا  ہے کہ پی سی بی حکام اس سلسلے میں سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو نیا ہیڈ کوچ بنانے کے خواہاں ہیں، جو اس وقت پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ہیڈ کوچ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شین واٹسن کی جلد پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات کرائے جانے کا امکان ہے اور اس میں معاملات طے پا جانے کی صورت میں ان کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کا باضابطہ اعلان سامنے آ سکتا ہے۔

اگر پی سی بی سے شین واٹسن کے معاملات طے پا جاتے ہیں تو یہ سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کی کوچنگ کا پہلا تجربہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سال 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے شین واٹسن کو 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow