ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیاں، 2 آفیشل مستعفی

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیاں سامنے آنے بعد آئی سی سی کے 2 آفیشل مستعفی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس […]

 0  3
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیاں، 2 آفیشل مستعفی

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیاں سامنے آنے بعد آئی سی سی کے 2 آفیشل مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور جی ایم مارکیٹنگ فرلونگ مستعفی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے میچوں میں بجٹ سے زیادہ خرچ پر اعتراضات ہوئے۔ آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں ایسوسی ایٹ ممبر پنکج کھیم جی نے اخراجات پر اعتراض اٹھائے۔

آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبر پنکج کھیم نے  آڈٹ کا بھی مطالبہ کردیا، اس کے علاوہ میٹنگ میں امریکا کے مرحلے میں پچز اور انتظامات پر بھی سوال اٹھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow