ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان یو اے ای روانہ
پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان یو اے ای روانہ ہوگئے۔ پی ایس ایل 9 کے اگلے میچ میں ملتان سلطانز کو جارح مزاج بیٹر عثمان خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی وہ پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ عثمان خان کل ہونے والے میچ […]
پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان یو اے ای روانہ ہوگئے۔
پی ایس ایل 9 کے اگلے میچ میں ملتان سلطانز کو جارح مزاج بیٹر عثمان خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی وہ پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
عثمان خان کل ہونے والے میچ میں سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گے البتہ وہ 10 مارچ کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔
فرنچائز کا بتانا ہے کہ بیٹر نجی معاملے کی وجہ سے یو اے ای گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف سنچری بنائی تھی۔
عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف 59 گیندوں پر 10 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ عثمان خان پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں جو اب متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے کھیلتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟