پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بھارتی کرکٹر بھی بول پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بھارتی کرکٹر روی چندر ایشون بھی بول پڑے۔ بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندر ایشون کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی موجودہ کارکردگی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، پاکستان سے لاجواب اور خطرناک کرکٹرز کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میں گرم جوشی چلتی […]

 0  0
پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بھارتی کرکٹر بھی بول پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بھارتی کرکٹر روی چندر ایشون بھی بول پڑے۔

بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندر ایشون کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی موجودہ کارکردگی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، پاکستان سے لاجواب اور خطرناک کرکٹرز کھیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میں گرم جوشی چلتی ہے لیکن بطور کرکٹر دیکھوں تو پاکستان کی تاریخ لاجواب ہے۔

روی چندر ایشون نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بہت باصلاحیت کرکٹرز بھی ہیں مگر حال یہ ہے کہ تین سال سے ہوم گراؤنڈ پر کوئی میچ ہی نہیں جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کپتانی میوزیکل چیئر بنی رہے گی تو کھلاڑی ٹیم کا کم خود کا زیادہ سوچیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی بار بنگلا دیش نے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان میں  پیر 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں ہی  15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow